3 فروری 2014 - 20:30
نائجیریا، مسلح افراد کے حملے میں درجنوں ہلاکتیں

نائیجیریا کے مرکزی علاقے میں واقع دو قصبوں میں ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: نائجیریا کے صوبے پلاتو کی پولیس کا کہنا ہے کہ ان مسلح افراد نے، کہ جنکی ابھی پہچان نہیں ہوسکی ہے، رجعت اور اتکار نامی دو قصبوں میں اپنی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا جبکہ اس حملے میں ساٹھ سے زیادہ رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے۔ ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ صوبے پلاتو، نائیجیریا کا وہ علاقہ ہے جو اکثر قومی جھڑپوں کا میدان بنا رہتا ہے۔دوسری جانب سینٹرل افریقہ میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں ستّر سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔یہ خونریز جھڑپیں دارالحکومت بانگی سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بودا کے علاقے میں ہوئیں جہاں بھاری پیمانے پر ہتھیاروں کا استعمال ہوا اور تیس سے زائد رہائشی مکانات کو نذر آتش کردیا گیا۔

.......

/169